23 نومبر 2014 - 19:06
پاکستان عوامی تحریک کا اجتماع، اتحاد کے ذریعے تکفیریت کے مقابلے پرتاکید

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہرالقادری نے کہا ہے کہ جو لوگ دہشتگردوں کی حمایت کر رہے ہیں وہ اس ملک کے عوام پر حکومت کرنے کا حق نہيں رکھتے ہيں۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق علامہ طاہرالقادری نے آج صوبہ پنجاب کے شہر بھکر میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امام حسین علیہ السلام نے مسلمانوں کے لئے ثابت کر دکھایا کہ ظالم کا کس طرح مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان عوام کو ان کے حقوق سے محروم نہيں کرسکتی کیونکہ عوام بیدار ہوچکے ہيں۔

درایں اثنا بھکر میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں شیعہ سنی وحدت سے ہی تکفیریت کو شکست دی جاسکتی ہے،  بھکر کے جمیل اسٹیڈیم میں پاکستان عوامی تحریک کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان میں مظلوموں کو طاقت ور بنائیں گے، تاکہ معاشرہ میں سیرت امام علی ابن ابی طالب (ع) کی حقیقی شکل سامنے آئے۔ مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ ن مزید کہا کہ پاکستان بھر میں شیعہ، سنی عوام اپنے حقوق کیلئے متحد ہوچکے ہیں اور نواز شریف کو عوامی دباو کے سامنے سر جھکانہ پڑے گا۔

.......

/169